انقرہ: ترکی نے طویل المیعاد اقامت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق احیسکہ،اویغور،بلغاریہ اور یونان میں بسے ترک النسل لوگوں کو ترکی میں طویل المیعاد اقامت دینے کا قانون موجود ہے جس میں اب کریمیائی تاتاروں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
ترک امور داخلہ کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کو ترکی میں طویل المیعاد اقامت کے حصول کیلئے 8سال تک بلا تعطل رہنے کی شرط لاگو تھی مگر 15فروری سال 2017میں ایک ترمیم کے تحت بلغاریہ،یونان میں بسے ترک النسل،احیسکا اور ایغور افراد کو طویل المیعاد اقامت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اب کریمیائی تاتار بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔