فیس بک کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی، سروے

626

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوعمر افراد کی سب سے پسندیدہ ایپ youtube ہے جبکہ facebook استعمال کرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 95 فیصد بچے جن کی عمر 13 سے 17 برس کے درمیان ہے اپنا زیادہ وقت یوٹیوب پر گزارتے ہیں جن میں سے 13 فیصد کا کہنا ہے وہ تقریباً ہمیشہ ہی یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔یوٹیوب نے دو سال پہلے Users کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے shorts کا فیچر متعارف کرایا تھا جو کافی مقبول ہوا ہے، Google کے مطابق 30 ارب لوگ روزانہ شارٹس کو دیکھتے ہیں۔

یوٹیوب کے بعد tiktok دوسرے نمبر پر نو عمر افراد کی سب سے پسندیدہ ایپ ہے جبکہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ کو ہر 10 میں سے 6 نوعمر بچے استعمال کرتے ہیں۔

نو عمر افراد میں فیس بک استعمال کرنے کا رجحان خاصہ کم ہے اور صرف 32 فیصد ہی اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں، پیو ریسرچ سینٹر کے 2014 اور 2015 میں کرائے گئے سروے کے مطابق 71 فیصد ٹین ایجرز نے بتایا تھا کہ وہ اس ایپ کو استعمال کرتے ہیں۔

تاہم حالیہ سروے کے مطابق نوجوانوں میں فیس باک کو استعمال کرنے کے رجحان میں کافی کمی آئی ہے اور 2022 میں یہ تعداد کم ہوکر صرف 32 فیصد پر آگئی ہے۔