حمزہ شہباز نے پرویز الہی کو وزیر اعلی قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی

231
papers accepted

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز شریف نے پرویز الہی کو وزیر اعلی قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی، درخواست میں پرویز الہی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔

 حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے، نظر ثانی درخواست پر آئینی نقطہ کی تشریح اور آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الہی کو وزیراعلی پنجاب قرار دیا تھا۔