اداروں کی مضبوطی کیلیے ضروری ہے ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، بلاول بھٹو

187
institutions to work

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ملک کو پہنچائے جانے والے نقصان کو ایک رات یا دن میں بہتر نہیں کیا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک بیان میں کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر انتخابات میں کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور 2023 کے انتخابات میں بھی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور کہا جاتا ہے پیپلز پارٹی صرف سندھ میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی نشستیں حاصل کیں۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کچھ پتہ نہیں جبکہ اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب عمران خان کی جانب سے ملک کو پہنچائے جانے والے نقصان کو ایک رات یا دن میں بہتر نہیں کیا جا سکتے۔