عمران خان کی سیاست فتنہ، نفرت اور فساد پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

254

اسلام  آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست فتنہ، نفرت اور فساد پر مبنی ہے،تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیف آف اسٹاف شہباز گل  نے عمران خان کا لکھا ہوا اسکرپٹ پڑھا تھا،  تمام احکامات بنی گالا سے آرہے تھے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی جو نفرت کے بیج بورہی ہے وہی کاٹ رہی ہے،افواج کے ساتھ لڑائی پی ٹی آئی نے خود شروع کی ہے اور کہتے ہیں کہ ادار مداخلت نہ کریں، اگر ادارے نیوٹرل رہیں تو جانوروں سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کی پارٹی فارن  ایڈڈ ڈیکلیئر ہو چکی ہے،تحریک انصاف کو کسی نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ عمران خان ہیں،آپ ملک دشمنی کر رہے تھے اس لیے آپ کو نکالا گیا۔