اسلام آباد : جمعیت علما اسلام کے امیر مرکزیہ مولانا فضل الرحمن ، سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری ،اسلم غوری ودیگر نے مولانا حماد اللہ درخواستی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام پاکستان کے مطابق، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انکی علمی خدمات مدتوں یاد رکھی جائینگی ۔خانوادہ درخواستی نے ہمیشہ دین کے علم کو بلند کیا ہے ۔۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ انکی تصنیفی خدمات کو اللہ پاک اپنے بارگاہ میں قبول فرمائے علما دین نے ہمیشہ اس قوم کی رہنمائی ورہبری کا فریضہ انجام دیا ہے ۔
اسلم غوری نے کہا کہ مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں ،اللہ پاک پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔