اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد

239

 سلام آ باد: اے این ایف نے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرکے کوکین بھریاڑھائی کلو گرام سے زائد کیسپول برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلجنس کی اطلاع پر نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے والے 2 نائیجیرین باشندوں اواڈیگو ایڈوین اور اورہ الیاس کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پیٹ میں کیپسولوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس ہر انھیں ہسپتال منتقل کرکے 173 کوکین بھرے کیپسول نکالے گئے۔ کیپسول کا مجموعی وزن 2 کلو 9 سو 26 گرام بنتا ہے ۔

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔