قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی بارش سے متاثر،پریکٹس میچز ملتوی

234
قومی کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی بارش سے متاثر،پریکٹس میچز ملتوی

 لاہور:نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ 2022 کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ دوسرے روز بھی بارش کی وجہ سے متاثر رہا۔

کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں انڈور سیشن میں حصہ لیا، نیٹ سیشن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز کے درمیان پریکٹس میچ بارش کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا۔پریکٹس میچ اب 10 اور 11 اگست کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ (آج)پیر کی  دوپہر دو بجے سے ساڑھے چھ بجے تک قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گا جبکہ 9 اگست کو کیمپ میں کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی گئی۔

قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شپ لاہور سے روٹرڈیم روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 اگست کو ہوگا۔