لاہور: یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات مکمل ،10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

314

لاہور میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پولیس کے دس ہزار سے زائد افسران اور اہلکار حفاظتی فرائض انجام دیں گے۔ 370 خواتین اہلکار بھی تعینات رہیں گی۔

لاہور پولیس نے یوم عاشور پر حفاظتی انتظامات کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لی۔ دسویں محرم کو 227 مجالس منعقد جبکہ 47 جلوس برآمد ہونگے جن کی حفاظت کے لیے 370 خواتین اہلکاروں سمیت پولیس کے 10ہزار سے زائد افسران اور اہلکار حفاظتی فرائض انجام دیں گے۔

نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ڈبل سواری پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ یوم عاشور پر مرکزی عزاداری جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروس مخصوص اوقات میں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی پر ایلیٹ کی 21، پی آر یو کی 21 اور ڈولفن سکواڈ کی 26 سے زائد ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔پروگرام آرگنائزرز کو ضابطہ اخلاق، روٹ اور اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔