سکھر بیراج پر 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی کا ریلا پہنچ گیا ، ارسا

414
سکھر بیراج پر 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی کا ریلا پہنچ گیا ، ارسا

 اسلام آباد:سکھر بیراج پر 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی کا ریلا پہنچ گیا جبکہ گڈو بیراج پر 4 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

ارسا کے مطابق دریاو¿ں میں پانی کا مجموعی بہاو3 لاکھ 3ہزارکیوسک ، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 78 لاکھ ایکڑفٹ ہے، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 1 لاکھ 65 ہزاراوراخراج 1 لاکھ 36 ہزارکیوسک،تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 52 لاکھ ایکڑفٹ اور دریائے کابل میں نوشہرہ کےمقام پر41 ہزارکیوسک ریکارڈ کےا گےا ہے ۔

چشمہ بیراج پرپانی کا بہاو¿1 لاکھ 69 ہزارکیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پرپانی کا بہاو¿38 ہزارکیوسک ہے،منگلاڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے،منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ ایکڑفٹ ہے تاہم تونسہ بیراج پرپانی کا بہاو¿

کم ہونے لگا اور وہاں پر پانی کا بہاو¿1 لاکھ 26 ہزارکیوسک ہے، دریائے چناب میں مرالہ کےمقام پرپانی کی آمد 58 ہزارکیوسک ہے، کوٹری بیراج پرپانی کی آمد 1 لاکھ 92 ہزارکیوسک ہے، ارسا کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 84 ہزارکیوسک پانی سمندربرد ہورہا ہے اوریکم اپریل سے اب تک 41 لاکھ ایکڑفٹ پانی سمندربرد ہوچکا ہے۔