راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ او ر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی بے امنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔
سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہداریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 6, 2022
انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 اگست تک اہم وقت ہے۔