اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے فلسطین میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ فلسطینی شہر غزہ میں پانچ سالہ بچی سمیت 15فلسطینیوں کی شہادت اسرائیل کی جانب سے دہشت گردی کا تازہ ترین عمل ہے۔
Martyrdom of 10 Palestinians including 5-year-old girl in Gaza is latest act of Israeli terrorism.If impunity & barbarism had a face, it would have been that of Israel, which has targeted Palestinians without any care for consequences.Pakistan strongly condemns Israeli airstrikes
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 6, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اگر بربریت اور درندگی کا کوئی چہرہ ہوتا تووہ اسرائیل کا ہوتا، جس نے نتائج کی پراہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔