عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مفاد کی سیاست میں نہ گھسیٹیں، مریم اورنگزیب

335
overseas pakistanis

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے جھوٹے دستاویزات جمع کرائے،عمران خان فارن فنڈنگ کے مجرم ہیں، ان کا جرم الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک نے ثابت کیا، عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے مفاد کیلئے سیاست میں مت گھسیٹیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ اب اس معاملے کو تکنیکی رنگ دیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنکل معاملہ نہیں فارن فنڈنگ کا سیدھا سیدھا معاملہ ہے۔عمران خان نے خیرات کے پیسوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا،عمران خان کا 2014 کا دھرنا اسی فارن فنڈنگ سے ہوا تھا،  عمران نے نیو کلیئر اسٹیٹ کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاعمران خان مائنڈ سیٹ کے حکم پر ایسا ہوتا ہے، ٹرولنگ پرشرمسارہوں، سوشل میڈیا پرجھوٹ، نفرت انگیز مہم چلانا افسوسناک اور شرمناک ہے

ان کا کہنا تھا کہ  فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایک جماعت نے سوشل میڈیا پر منفی مہم شروع کی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پہلی دفعہ کسی پارٹی کے سربراہ کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا ہے،فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا ہے،51 دفعہ تحریک انصاف نے التوا مانگا اور 11 دفعہ وکلا تبدیل کیے، اب یہ کہہ رہے ہیں عجلت میں فیصلہ آیا ہے۔