اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری سے مطمئن ہو ۔کوچ اعجاز علی

279

کراچی:  5 ویں اسلامک سالیٹیریٹی گیمز میں شرکت کے لیے روانگی سے قبل پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

اس موقعہ پر ٹیم کےکوچ اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری اعجاز علی، منیجر یثرب شاہ، ٹیم کے کھلاڑیوں تیمور خان، قومی ویمن چیمپئن حائقہ حسن اور حور فواد نے گیمز میں میڈل جیتنے کی امید کا اظہار کیا، پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین اسپورٹس کمیٹی فواد الرحمان نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے،

تقریب میں سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر عارف خان، فرحان الرحمان، فراز الرحمان، خالد شمسی،  راحیل امتیاز، علی عرش، روما الطاف کے علاوہ دیگر اسپورٹس سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھی، آس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں میں کٹ اور تحائف تقسیم کیے گئے،بعدازاں قومی ٹیبل ٹینس ٹیم گیمز میں شرکت کے لیے ترکی کے شہر کونیہ روانہ ہوگئی،

 واضح رہے کہ 5 ویں اسلامک سالیٹیریٹی گیمز 9تا 18 اگست تک شیڈول ہیں