انتخابات خود احتساب کا ایک ذریعہ ہیں، سپریم کورٹ 

207
self-accountability

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے نیب ترامیم سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ انتخابات خود احتساب کا ایک ذریعہ ہیں، انتخابات ایک سیاسی احتساب ہوتا ہے جہاں ووٹر اپنے نمائندوں کا احتساب کرتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے کیس کا فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے، نیب قانون میں بہت ساری ترامیم کی گئیں، نیب قانون میں کی گئی ترامیم اچھی بھی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ کوئی منصوبہ ناکام ہونے پر مجاز افسران گرفتار ہوجاتے تھے، گرفتاریاں ہوتی رہیں تو کونسا افسر ملک کیلئے کوئی فیصلہ کرے گا، نیب ترامیم کے بعد فیصلہ سازی پر گرفتاری نہیں ہو سکتی، نیب ترامیم سے کوئی جرم بھی ختم نہیں ہوا۔ جمعہ کو چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کےخلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پرسماعت کی۔