اسلام آباد : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو آزادی ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
وزیرِ خارجہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ 3 سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہری بنیادی حقوق سے محروم ہیں، بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کو پامال کی ہے۔
بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ بھارت سے یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کی جائے ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔