پشاور: صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کامران بنگش نے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 1900 اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم کامران بنگش نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا
کہ 600 اساتذہ کو تعنیات کردیا گیا ہے باقی پرکام جاری ہے۔ کامران بنگش نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کی پالیسی پر کام کررہے ہیں یہ ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، ایک ارب روپے سے انڈومنٹ فنڈ شروع کررہے ہیں،
فنڈز ترقیاتی فنڈز سے الگ کالجز کی ضروریات کے لیے ہونگے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 235 کالجز فنشنل ہیں باقی دو سو سے زیادہ کو فعال کرنے جارہے ہیں،
کالج اساتذہ کے معاوضے بھی بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے طلبا کو اسکالر شپ دینے جارہے ہیں جو ڈھائی لاکھ خاندانوں کو فائدہ دے گا،
اساتذہ کو سو فی صد الانس دینے کا مطالبہ پورا کرنا صوبائی حکومت کے فی الوقت مشکل ہے۔ کامران بنگش نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کالجز کے لیے انعاماتا بھی رکھے ہیں۔