ملک بھر میں کورونا وائرس  سے  مزید 4 افراد انتقال کر گئے ،789  نئے کیسز رپورٹ

358

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس  سے  مزید 4 افراد انتقال کر گئے ،789  نئے کیسز رپورٹ ،160 مریضوں کی حالت تشویشناک،24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو  قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں  24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جب کہ ایک دن میں 4 مریض انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 3.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 741 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 789افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مہلک وائرس میں مبتلا اب بھی 160 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔