ٹوئٹر نے بھارت میں43ہزارسے زائد اکاﺅنٹس بند کردیے

436

نئی دہلی: ٹوئٹرنے دنیا میں بدامنی اور فحاشی پھیلانے پر بھارت میں 43 ہزار سے زائد اکاﺅنٹس بند کردیے۔

میڈیا ذرا ئع کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر نے گزشتہ روز اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہاکہ اس نے 40,982اکاﺅنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال، فحاشی اور اسی طرح کے دیگر مواد کو ہٹادیا اور دہشت گردی کو فروغ دینے پر2,158اکاﺅنٹس کو بند کردیا۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کو 26مئی سے 25جون کے درمیان ملک میں 724شکایات موصول ہوئیں اور 122شکایات پر کارروائی کی گئی۔مئی میں ٹویٹر نے بھارتی صارفین کے 46,000سے زیادہ اکاﺅنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔