اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔
اپنے بیان میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیاں سب جانتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہم نے امریکا کے سرکاری بیانات اور افغانستان میں امریکا کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار اور قربانیوں سے ہر کوئی آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑا ہے۔