عمران نیازی نے بھارتی صنعت کاروں سے بھی پیسے لیے، شازیہ مری

321
Indian industrialists

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان صادق ہے نہ امین، وہ جھوٹے اور سب سے بڑے چور ہیں۔عمران نیازی نے 34 بھارتی صنعت کاروں سے پیسے لیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان صادق ہے نہ امین، عمران خان جھوٹے اور سب سے بڑے چور ہیں۔ عمران نیازی اپنی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ سے چلاتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے 34 بھارتی صنعت کاروں سے پیسے لیے، انہیں عارف نقوی کے ذریعے ممنوعہ فنڈنگ آئی، کیا عمران خان نے عوام سے پوچھ کر بھارتی شہریوں سے پیسے لیے؟، عمران نیازی جو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹس لہرا رہے تھے وہ سب جھوٹے تھے۔