کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ صحت کو چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کو 15 دن میں فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سید مراد علی شاہ کہا کہنا تھا کہ وہ اس کے واجبات کی ادائیگی اور اسے چلانے کے لیے تیار ہیں۔حکومت اور پرائیویٹ پارٹنر کےدرمیان ایشوز کی وجہ سے نارتھ کراچی کے لوگوں کو ان کو صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رکھاجاسکتا اس لیے علاقے کے وسیع تر مفاد کے لیے اسپتال کو فوری طور پر فعال کیا جانا چاہیے۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی پی پی پالیسی بورڈ کے 37ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وہ فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم اسپتال کو آئندہ 15 دنوں میں فعال کرنا ہوگا۔ یہ شہر کے بہترین اسپتالوں میں سے ایک ہونا چاہیے۔