وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے بلوچستان پہنچ گئے

285

کوئٹہ: وزیراعظم شہبازشریف سیلاب سے متاثر افراد سے ملاقات کے لئے بلوچستان پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی نے استقبال کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزرا اور اراکین صوبائی اسمبلی وزیر اعظم کا استقبال کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو بارش اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو معاوضہ کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ کہتے ہیں کہ جزوی یا مکمل تباہ ہونے والے مکانات کا معاوضہ بھی بڑھا کر پانچ لاکھ کر دیا ہے، قومی المیہ ہے کہ ڈیموں پر توجہ نہیں دی گئی۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا چیلنج بڑا ہے مل کر مقابلہ کریں گے۔ بحالی اور امداد کیلئے این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے ۔ غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوئے۔ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کےساتھ انفراسٹکرکچر تباہ ہوا۔ وفاق اور بلوچستان حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کیلئے پرعزم ہیں ۔ آخری گھر جب تک آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ مخیر حضرات بھی آگے آئیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدل عزیز عقیلی اور چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل اختر نواز نے وزیر اعظم کو بریفینگ میں بتایا کہ جون کی 13 تاریخ کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ ماضی کے مقابلے میں 500 فیصد زیادہ حالیہ اسپیل میں بلوچستان میں بارش ہوئی۔ بارش کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزرا سردار اسرار ترین، مریم اورنگزیب، مولانا عبدالواسع، نوابزادہ شاہزین بگٹی، وزیرِ مملکت محمد ہاشم نوتیزئی، رکنِ قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز وزیرِ اعظم کے ہمراہ موجود تھے ۔