چین کے جامع مالیاتی شعبے نے جون 2021 کے آخر سے جون 2022 کے آخر تک قرضوں میں تیزی سے توسیع کو برقرار رکھا، جس کی وجہ ملک کی جا نب سے حقیقی معیشت کے لیے قرضوں کی فراہمی کو بڑھا نا ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کی رپورٹ کے مطابق، جامع مالیاتی مقاصد کے لیے بقایا آر ایم بی قرضے جون کے آخر تک 299کھرب 10ارب یوآن(تقریبا 44کھرب30ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے،
جو پچھلے سال سے 20.8 فیصد زیادہ ہے۔ 2022 کی پہلی ششماہی میں، ملک نے اپنے بقایا جامع مالیاتی قرضوں میں 34کھرب10ارب یوآن کا اضافہ ریکارڈ کیا۔رپورٹ کے مطا بق جامع مالیاتی شعبے میں بقایا چھوٹے اور مائیکرو قرضوں میں جون 2021 کے آخر سے جون 2022 کے آخر تک 23.8 فیصد اضافہ ہوا۔