لاہور: صوبائی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ’’علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ‘ پر استنبول سے آنےوالے 53 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیے گئے تمام پاکستانی غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے اور ترک حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد پاکستان ڈیپورٹ کردیا تھا۔
ایف آئی اے نے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے تمام پاکستانیوں کو ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پیش کیا۔ گرفتار ہونے والے تمام پاکستانی شہری ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جو بھاری رقوم کےعوض غیر قانونیذرائع اختیار کرکے ترکی پہنچے تھے۔
ایف آئی اے سینٹرل کورٹ نے 53 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔