راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگرآئی ایم ایف کا بیل آئوٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روز توئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔
سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے۔سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 30, 2022
ایک ایک دن قیمتی ہے۔سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹی لیٹر پر ہے۔سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔