صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مریم اورنگزیب

388
rights of journalists

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آزادی صحافت کے فروغ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔میڈیا ہاسز کی ادائیگیوں کو صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اور مسلم لیگ (ن) ملک میں آزادی ئ صحافت کی امین ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں آزادی ئ صحافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ہم میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے)کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقا ت کے دوران کیا۔ وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری جنرل ارشد انصاری، سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان ، ممبر ایف ای سی علی رضا علوی، صدر نیشنل پریس کلب انوررضا ،جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک،مبارک زیب ،طارق چوہدری سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔ ملاقات میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) مبشر حسن سمیت وزارت اطلاعات کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جرنلسٹس پروٹیکشن (ترمیمی) بل وزارت اطلاعات کو موصول ہو چکا ہے، اس پر کام جاری ہے، جلد ہی یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔ صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے وزارت اطلاعات نے میڈیا ہاسز کو ریکارڈ ادائیگیاں کی ہیں۔میڈیا ہاسز کی ادائیگیوں کو صحافیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی سے منسلک کر رہے ہیں۔