لاہور:مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے، الیکشن خفیہ رائے شماری کے زریعے ہوتا جس میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
مسلم لیگ ن نے اپنی درخواست میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب کالعدم قرار دینے اور دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔
عطاء تارڑ اور رانا مشہود نے کہا کہ آئین کہتا ہے سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری ہو، کل اوپن بیلٹ پر الیکشن ہوا، آج تک ایسی کھلے عام دھاندلی نہیں دیکھی۔
(ن) لیگ نے اپنی درخواست میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کالعدم قرار دینے اور دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔