اسلام آباد میں ڈائریا پھیل گیا، ایک ماہ میں 2 ہزار کیس رپورٹ

377

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈائریا کی وبا پھیل گئی.

اب تک شہر میں 2ہزار سے زائد ڈائریا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈائریا وبائی شکل اختیار کرنے لگا، شہر میں ایک ماہ کے دوران 2ہزار 157ڈائریا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں.

 اسلام آباد میں ڈائریا سے تاحال کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، ڈائریا کے بیشتر کیسز پولی کلینک اسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں.

 پولی کلینک میں ایک ہفتے کے دوران 991 ڈائریا کیسز رپورٹ ہوئے، پولی کلینک میں ایک ہفتے کے دوران 324 بچوں میں ڈائریا کی تصدیق ہوئی،گزشتہ ہفتے پمز اسپتال میں ڈائریا کے 245 کیسز رپورٹ ہوئے،

ڈائریا کے بیشتر کیسز اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے سامنے آرہے ہیں، 90 فیصد کیسز کو اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں ہے.

این آئی ایچ کے مطابق رواں سیزن اسلام آباد میں ہیضے کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

 ڈائریا اور ہیضہ دونوں سے تاحال اموات رپورٹ نہیں ہوئیں، مون سون کے دوران ہیضہ اور ڈائریا کیسز رپورٹ ہونا معمول ہے۔