فیفا کنیکٹ“ پروگرام کے تحت فٹبال کلبز کی رجسٹریشن کا عمل اگست میں شروع کردیا جائے گا

287

،اس کارروائی سے پاکستان میں فٹبال کا حقیقی اسٹرکچر بحال ہوگا، فٹبالرز کے کیریئر کو پروفیشنل بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد ملے گی،زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن سے دنیا کو پاکستان میں فٹبال کی مقبولیت کا درست اندازہ ہوسکے گا، ”فیفا کنیکٹ“ کا اردو ورژن بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ عالمی باڈی کی جانب سے دیئے جانے والے مینڈیٹ کے تحت پی ایف ایف کے صاف اور شفاف انتخابات کا عمل مکمل کرنا پہلی ترجیح ہے، ”فیفا کنیکٹ“ پروگرام کے تحت کلبز کی رجسٹریشن اس ضمن میں پہلا قدم ہے،

پاکستان میں فٹبال کا حقیقی اسٹرکچر بحال ہوگا، باصلاحیت فٹبالرزکو ملکی اور عالمی سطح پر ان کا حق ملے گا، فٹبال آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ کلبز ہی پاکستان فٹبال کے اصل اسٹیک ہولڈرز ہیں،”فیفا کنیکٹ“ پروگرام سے گراس روٹ پر کام کرنے والی ان نرسریوں کا ایک مربوط ریکارڈ مرتب ہوگا،

کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر شناخت حاصل ہوگی جس کی وجہ سے ان کی انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے آمد و رفت میں بھی آسانی ہوگی۔فٹبالر محمد احمد نے کہا کہ ایک بڑے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ بیدار کرے گی،”فیفا کنیکٹ“ پروگرام پورے فٹبال سسٹم کو منظم کرنے کیلئے بنیاد فراہم کرے گا۔کوچ سیف اللہ نے کہا کہ

پاکستان فٹبال کا ٹریک پر واپس آنا خوش آئند ہے، ”فیفا کنیکٹ“ پروگرام سے نہ صرف کی کھلاڑیوں بلکہ کلبز اور کوچز کی بھی ایک ایسی پروفائل بنے گی جس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے گا۔