سندھ میں فسطائی حکومت کا راج برقرار، اسد عمر

203

 اسلام آ باد: مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ میں فسطائی حکومت کا راج برقرار ہے ۔

  حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے  اسد عمر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،  یہ لوگ نام نہاد جمہوریت پسند، حقیقت میں بدترین فسطائی اور ظالم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان  کے  ہاتھوں کھڑا کیا گیا نا انصافی کا نظام اب بکھر رہا ہے، عوام کی طاقت انکے ظلم کے نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو ہے۔