لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال فارن فنڈنگ کیس ہے،وزیراعظم

275
چین میں مدعو چند رہنمائوں میں شمولیت اعزاز ہے ،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کو تحفظ دینے کی بہترین مثال فارن فنڈنگ کیس ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام میں نااہل کر دیا گیا جبکہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کیس رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔