گال: پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑا دھچکا لگ گیا۔سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 246 رنز کی ہار سے قومی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔
پاکستان کے پاس جیت کی صورت میں دوسری پوزیشن پر پہنچنے کے قوی امکانات تھے جو کہ معدوم ہوگئے ہیں۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف سیریز برابر کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، سری لنکا تیسرے، بھارت چوتھے، پاکستان پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے جبکہ انگلیںڈ کی ٹیم ساتویں نمبر پر قابض ہے۔