برمنگھم :کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب

319

برمنگھم۔ کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب شیکلٹن زون ولیج برمنگھم میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور ویلز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کی

اس موقع پر کالجز کے طلباء و طالبات نے روایتی اور ثقافتی رقص پیش کئے گیمز کی ولیج میئر ہانا انگلینڈ نے ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ گیمز کی انتظامیہ کیجانب سے کئے گئے انتظامات سے ایونٹ میں شریک ٹیمیں لطف اندوزہوں گی

اس موقع پر پاکستان، بنگلہ دیش اور ویلز کے قومی ترانے بجائے گئے تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود،قومی دستے کے شیف ڈی مشن محمد عابد قادری، ڈائریکٹر جنرل پی ایس بی اور ڈپٹی سی ڈی ایم کرنل (ر) آصف زمان، ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجد وسیم اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے شیف ڈی مشن محمد عابد قادری نے منتظمین کو بہترین انتظامات پر مبارکباددیتے ہوئے اس امیدکااظہار کیا کہ کھیلوں کے دوران کھلاڑی اسپورٹسمین اسپرٹ کامظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز کوکامیاب بنائیں گئے

کھلاڑیوں کیلئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کے پرچم کی سربلندی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں محمد عابد قادری نے اس موقع پرگیمز کی ولیج میئر ہانا انگلینڈ کو یادگاری سوینیئر پیش کیا