صدر پی ایچ ایف نےحیدر حسین کو بطور قائم مقام سیکریٹری پی ایچ ایف تعینات کردیا۔

282

صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر محمد خالد سجاد کھوکھر نے سید حیدر حسین انٹرنیشنل کو قائم مقام سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داریاں سونپ دیں،

سابق سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین محمد آصف باجوہ کے 6 جولائی 2022 کو اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کے بعد صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن آئین کے مطابق اپنے آئینی اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے

سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن و کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین کو قائم مقام سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف کی ذمہ داریاں سونپ دی۔ پی ایچ ایف کانگریس ممبر حیدر حسین کی تعیناتی پی ایچ ایف انتخابات تک کی گئی ہے۔