پاکستان میں دو آئین نہیں چلیں گے، دفاع کیلیے قانون سازی کا وقت آگیا، بلاول بھٹو

298

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں دو آئین بالکل نہیں چلیں گے، پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے اور ہم فیصلہ کریں کہ کتنے ججز بیٹھیں گے،، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آئین کے دفاع کے لیے قانون سازی کریں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں دو پاکستان ہیں، پہلے نے کہا کہ پارٹی سربراہ کی رضامندی کے بغیر رکن کا ووٹ شمار نہیں کیا جائے گا پھر دوسرے میں کہا گیا کہ رکن کا ووٹ شمار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے کردار کا دفاع کریں، ان کا کام نہیں کہ وہ(عدالت) آئین میں ترمیم لیکر آئیں، اس مسئلے کو جب تک ہم حل نہیں کریں گے پاکستان جمہوری ملک نہیں بنے گا۔

بلاول نے کہا کہ جس طرح عدالت نے حکومت کا مطلب کابینہ کہا، اسی طرح سپریم کورٹ صرف چیف جسٹس نہیں بلکہ تمام عدالت ہے، جس کا کام انصاف پر مبنی فیصلے اور قوانین پر عمل درآمد کروانا ہے۔ وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اب وقت ہے کہ عدالتی اصلاحات کیلیے پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی جائے اور ہم فیصلہ کریں کہ بینچ میں کتنے ججز بیٹھیں گے، اعلی عدلیہ فیصلہ سناتی ہے تو یا بسم اللہ، لیکن تمام ججز کو بیٹھنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ چار سال میں جمہوری معاشی بحران کو تین ماہ میں حل کردیا جائے، پچھلی حکومت کی طرح ہم جھوٹ نہیں بولیں گے، ہمیں اپنا کام متحد رہتے ہوئے ڈٹ کر کرنا پڑے گا،  جو جمہوریت کے خلاف آئین شکنی ہوئی ہے اس کے خلاف یہ ایوان کام کرے، اگر ہم یہ کام نہیں کرسکتے تو اس اسمبلی کو تالا لگائیں۔