اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال، چودھری شجاعت کی حرام۔ یہ کیسا انصاف ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوالیہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟عمران خان اور چودھری شجاعت کے ایک ہی خط پر الگ الگ تشریح کیوں ؟
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیںگنا گیا تو چودھری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چودھری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریحمیں فرق کیوں ؟ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چودھری شجاعت کیچٹھی حرام ہے ۔ مسئلہ اب پنجاب میں کسی کی حکومت کا نہیں، مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔