چین کی طرف سے امریکا کو انتباہ کیے جانے کی تصدیق

335

چین نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اس کی طرف سے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی ماہ اگست میں تائیوان کے متوقع دورے کے حوالے سے امریکا کو انتباہ کیا گیا ہے اور مختلف مواقع پر کیا گیا ہے۔

 واضح رہے نینسی پیلوسی کے اس ممکنہ دورے کی خبرسب سے پہلے فنانشل ٹائمز نے دی تھی۔

میڈیارپورٹس  کے مطابق چین وزارت خارجہ کے ترجمان زہاو لیجیان نے پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان کے بارے میں اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ‘ چین نے مختلف مواقع پر امریکہ کو خبردار کر دیا ہے کہ چین ایسے دورے کی سخت مخالفت کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم اس طرح کے کسی دورے کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔