نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ بہترین ہے دیکھ کر خوشی ہوئی، ڈیمن ہوف

342

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مدعو کیے گئے آسٹریلیا کے کیوریٹر دن ہوف نے نیا ناظم آباد کا دورہ کیا۔ پی سی بی جے چیف کیوریٹر آغا زاہد بی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈیمن ہوف کا نیا ناظم آباد پہنچنے پر صدر نیا ناظم آباد جمخانہ سید محمد طلحہ اور منیجر محمد آصف اور سینیر کیوریٹر احسان آرائیں نے ان کا استقبال کیا۔

سید محمد طلحہ نے ڈیمن ہوف کو گراؤنڈ اور پبچز کے بارے میں بریفننگ دی۔ ڈیمن ہوف نے اسٹیڈیم میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا ۔ پچز کا دورہ کیا اور سہولیات کو شاندار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آؤٹ فیلڈ بہترین ہے۔ ڈیمن ہوف نے مینجمنٹ کو پچز کے حوالے سے ٹپس دیں۔ ان کاکہنا تھاکہ انہیں امید ہے مطلوبہ ضروریات پوری کرنے کے بعد نیا ناظم آباد پاکستان میں کرکٹ کا بڑا مرکز بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا نے جو ذمہ داری دی ہے وہ اس پر پور اتریں۔ ۔ اس موقع پر ڈروپ ان پچز بننے سے پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار آئے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوث ایڈیلیڈ اوول کے چیف کیوریٹر ڈیمن ہوف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ کرکٹ کےلیے بہت جزباتی ہیں ۔

یہاں آنے کا تجربہ بہترین رہا ۔ ہم مل کر پاکستان میں بہتر پچز بناسکتے ہیں نیا ناظم آباد کرکٹ گراٶنڈ میں بہت اچھی سہولیات موجود ہیں آسٹریلیا کے مقابلے میں یہاں اتنی جدید ٹیکنلوجی نہیں ہے.میں یہاں کسی پر تقنید کرنے نہیں آیا ۔ ہر ملک کا پچ بنانے کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے

میں یہاں پر گراسی پچز بنانے کی تکنیک سکھانے آیا ہوں۔ ایسی پچ بنانے چاہیے جس پر بیٹرز اور بولرز دونوں کے پاس پرفارم کرنے کا موقع  ہو۔  اورمیرا کام صرف ڈراپ ان پچ بنانے میں مدد کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے مٹی لانا ایک مہنگا کام ہے