وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے، پنجابمیں نواز شریف کا مینڈیٹ واپس لیا ہے،ہفتہ کو لاہورمیں گورنر ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا آئین کی تشریح آئین کے مطابق ہوگی، کسی کی مرضی کے مطابق نہیں ہوگی، پنجاب کا مینڈیٹ نواز شریف کا تھا جو واپس لیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی آئین توڑا ، آئین سے غداری کی، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمہارے خلاف آیا،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس شخص نے جوان بچوں کے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑایا، یہ خانہ جنگی چاہتا ہے، اس نے مسلم لیگ(ن)کے خلاف ریاستی طاقت بھی استعمال کی۔