بیجنگ :چین کے تجارتی بینکوں کو رواں سال کی پہلی ششماہی غیرملکی کرنسی کے لین دین میں خالص بچت 545.2 ارب یوآن(تقریبا 85.20 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے اعدادوشمار کے مطابق بینکوں نے 86 کھرب یوآن کا زرمبادلہ خریدا
جبکہ ان کی فروخت 81 کھرب یوآن رہی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر اور انتظامیہ کی ترجمان وانگ چن ینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی زرمبادلہ مارکیٹ نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران طویل وبا اور کمزورعالمی اقتصادی منظر میں مضبوط لچک دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے اس عرصے میں نسبتا مستحکم رین من بی شرح تبادلہ اور سرحد پار سرمائے کے مستقل بہا کو برقرار رکھا ہے۔