حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثناءٹھونکیں گے، شیخ رشید

260
the last nail

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معیشت قومی سلامتی کی حیثیت اختیار کررہی ہے، فتنہ آصف زرداری نے 2 بھائیوں میں بھی لڑائی کرا دی، آصف زرداری اراکین کے خرید وفروخت کے ماہر ہیں، الیکشن کے علاوہ ملکی مسائل کا کوئی حل نہیں، رانا ثنااللہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، یہ لوگ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہتے ہیں۔یہ باتیں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن سے ش نکلے گی، میرا مذاق بنایا جا رہا تھا، کدھر ہیں نوازشریف اور کہاں ہیں اسحاق ڈار، مفتاح اسماعیل ہنس ہنس کر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ یہ لوگ بدترین سیاست کر رہے ہیں، لاہور نےعمران خان کے امیدواروں کو جتوایا، کل پرویزالہی پنجاب کے وزیراعلی ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا  کہ عقل کے اندھے عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل راناثنااللہ ٹھونکیں گے، اوورسیز پاکستانی کے ووٹ کے لیے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی، سپریم کورٹ سے مایوسی سے کہہ رہا ہوں ملکی حالات پر ازخود نوٹس لیں۔