لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے موسلا دھار بارشوں کے باعث لاہور سمیت متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، واسا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔
حمزہ شہبازنے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، نکاسی آب کے کام کو کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے، منتخب نمائندے بھی اپنے علاقوں میں نکاسی آب کے کام کو مانیٹر کریں۔
وزیراعلی پنجاب نے ٹریفک کی روانی کے لئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کا عملہ جانفشانی سے فرائض سرانجام دے، مخلوق خدا کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔