حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے، لیکن مہنگائی کم ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن

324
inflation

بنوں: جمعیت علماءاسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں مہنگائی پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے اتحادی حکومت کو مہنگائی کم کرنے اور طول کی بجائے قلیل مدتی فیصلے کرنے کا مشورہ دیدیا اور کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ حکومت چلی جائے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ اس لئے ناگزیر ہوگیا تھا کہ یہ ملک کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کر رہے ہیں، ہم بیرونی سازشوں کے مقابلے میں میدان میں آئے ہیں ،بے حیائی عریانی عمران خان نے پروان چڑھایا،فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کیوں موخر کیا جارہا ہے عدالت کو انصاف کا پورا اختیار حاصل ہے لیکن وہ پارلیمنٹ کے حق کو نہیں چھین سکتی۔ وہ جمعرات کو بنوں میوہ خیل میں خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ہم نے کہا کہ نئی شرائط رکھ کر معاہدہ کریں مہنگائی کے حوالے سے بہت پریشان ہوں، حالات کی وجہ ہم اس میں نہیں کہ حکومت چلی جائے حکومت کو رائے دیتے ہیں کہ مہنگائی کم کریں۔

ضمنی الیکشن میں منڈیوں کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا  کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں وہ جانے اور وہ جانیں، مہنگائی کا مجھے احساس ہے، پہلی میٹنگ میں کہا تھا قیمتیں مت بڑھا، جب سب لوگوں نے ایک رائے دی تو میں اور نواز شریف بے بس ہوگئے تھے، کوئی شک نہیں مہنگائی روز بڑھ رہی ہے اور میں پریشان ہوں، ان حالات میں کرب کا شکار ہوں، عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔