کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

621
Heavy rain

 کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد 24 سے 26 جولائی کے درمیان تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق 22 جولائی جمعہ کی رات اور 23 جولائی ہفتے کی صبح مون سون کا ایک نیا طاقتور سلسلہ سندھ میں داخل ہوگا۔ جسے کے باعث شہرمیں تیز ہواوؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق یہ مون سون سسٹم 26 جولائی تک برقرار رہے گا، جس کے تحت تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، نوابشاہ، خیرپو، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، جامشورو، شکار پور، قمبرشہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں 23 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔