راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کو اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کئے جائیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال لیفٹیننٹ معظم اعجازاورمیجرجنرل کمال اظفرنے کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو مہم کے انعقاد اور دیگر اقدامات کو سراہا۔
آرمی چیف نے حساس مقامات پر پولیو ٹیموں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی کی ہدایت دی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کو اضافی افرادی قوت اور وسائل فراہم کئے جائیں، پولیو سے پاک پاکستان کے لئے موثر کوشش کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کا ٹنلنگ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید ترین انداز سے بنائے ایف ڈبلیو او کے انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس ادارے کا مقصد ٹنلنگ وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے تحقیق و ترقی کا فروغ ہے۔