زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات، وکٹری کا نشان بھی بنایا 

619
marked victory

لاہور: ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے بعد جاتے ہوئے سابق صدر نے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کی ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں اور مرکز میں چودھری شجاعت حسین حکومتی اتحاد کا حصہ بھی ہیں۔