تہران : ترک صدر رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوان کے تہران پہنچے پر ایرانی ہم منصب نے ان کا استقبال کیا، ایرانی مسلح افواج نے ترک صدر کو سلامی دی
سہ فریقی اجلاس میں روس، ترکی اور ایران کے سربراہان شرکت کریں گے، جس کے دوران شام اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اپنے دوسرے غیر ملکی دورے پر ایران پہنچ گئے
ایک ترک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ملاقات دوران اناج کی برآمدات، شام اور یوکرین کے موجودہ حالات کے متعلق بات چیت کی جائے گی۔ یہ دور ہ رس اور ایران تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔