سی ویو پر اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی کیخلاف درخواست دائر

510

کراچی: سی ویو پر اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سی ویو پر اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ غیر ملکی سیاح سے زائد رقم لینے کا واقعہ 19 مارچ کو ہوا، جس کے بعد 24 جولائی کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے اونٹ اور گھڑ سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

سی ویو کے علاہ تمام ساحل پر اونٹ اور گھڑ سواری چل رہی ہے، ایک واقعہ کی بنیاد پر سیاحتی تفریحی پر پابندی غیر قانونی ہے جبکہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو پابندی کا اختیار ہی نہیں پابندی فی الفور ہٹوائی جائے۔

درخواست میں سیکٹریٹری دفاع، سندھ حکومت، ڈی ایچ اے حکام، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔