پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام جاری رکھنے کا عزم

266

واشنگٹن: پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ پروگرام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرAntoniettee Sayeh سے ملاقات میں کیا۔  ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے یقین دلایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے معاونت جاری رکھے گا۔

اُدھر واشنگٹن میں پاک امریکہ بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کی کاروباری شخصیات کو منافع بخش منصوبے شروع کرنے کے لئے بڑے مواقع کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں اپنی پیداوار بڑھانے اور قدرتی وسائل کے استعمال کو بہتر بنانے کیلئے امریکی ماہرین سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔